مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ میں وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب کی جانب سے فوجی اڈے پر حملے کے نتیجے میں 70 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب نے صومالیہ کی ریاست پنٹ لینڈ میں فوجی اڈے پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں صومالیہ کے 61 فوجیوں سمیت 70 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ شدت پسند تنظیم نے فوجی اڈے پر قبضہ کرکے وہاں موجود گاڑیوں اور اسلحے کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔فوجی حکام کے مطابق یہ غیر متوقع حملہ تھا جس میں 100 سے زائد شدت پسندوں نے ملٹری کیمپ پر حملہ کرنے سے پہلے ایک دھماکہ کیا اور ان کے ہمراہ خودکش بمبار بھی تھے جب کہ دہشت گردوں نے 3 اطراف سے ملٹری کمیپ میں گھس کر فوجیوں کو ہلاک کیا، عینی شاہد کے مطابق دہشت گردوں نے خاتون سمیت بیشتر افراد کے گلے بھی کاٹے ہیں۔ادھر وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے کارروائی کے دوران اور 61 فوجیوں کو ہلاک کرنے کے ساتھ بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور فوجی گاڑیاں بھی قبضے میں کرلی ہیں۔
صومالیہ میں وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب کی جانب سے فوجی اڈے پر حملے کے نتیجے میں 70 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1873061
آپ کا تبصرہ